Featuredاسلام آباد

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان سے بڑا تعاون

اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت نے وزیراعظم پاکستان کے وبا سے بچاؤ کیلئے اقدامات کو سراہا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان کوحفاظتی سامان فراہم کردیا گیا ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے حفاظتی سامان این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کیا۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو1500پی اوسی کٹس اور 1000ٹیسٹنگ مشین کا عطیہ دیا، 1000مشین سے 15 ہزار کورونا ٹیسٹ ممکن ہوں گے جبکہ 15ہزاروی ٹی ایم بھی عطیہ کیں، جس کے زریعے وائرس ٹرانسپورٹ میڈیم میں مریض کا سیمپل محفوظ کیاجاتاہے۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے کہا ڈبلیوایچ اوعوام کو وباسے بچانے کیلئے پاکستان کی معاونت کررہا ہے، این ڈی ایم اے، وزارت صحت کے ساتھ ملکر کوشاں ہیں، وزیراعظم پاکستان کے وبا سے بچاؤ کیلئےاقدامات کو سراہتےہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close