Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

پاکستان مقامی طور وینٹی لیٹرز تیار کرسکتا ہے

اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کونسل نے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت مل گئی ،  ایکسپرٹ کمیٹی نےمنظوری دی ، یہ وینٹی لیٹرعالمی معیارکےمطابق جبکہ کئی گنا سستے بھی ہوں گے۔

وینٹی لیٹرز کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے لیے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیا ہے، مقامی طورپر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی خصوصیات اور ٹیسٹ کا طریقہ کارتیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر تیز ترین طریقہ کار کی ہدایت کی۔

کورونا کے باعث وینٹی لیٹرکی بڑھتی ہوئی طلب کےباعث قانونی پیچیدگیوں کوختم کیا گیاہے ، پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن بھی موصول ہوئے جس میں سے 3 ڈیزائنز منظوری کے لیے ڈریپ کو بھیجے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں پریشر اور والیوم کنٹرول میکینکل وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے، جسے مسلسل 96 گھنٹے انسانی جسم پر چیک کیا جائے گا ، ماہرین کی کمیٹی ہر 6 ماہ بعد وینٹی لیٹر کی خصوصیات اور ٹیسٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close