FeaturedUncategorizedتعلیم و ٹیکنالوجی

طلباوطالبات کی تعلیم کاسلسلہ اس کی روح کےساتھ جاری رہے

پہلےاساتذہ کی تربیت کویقینی بنایاجائےگاجبکہ اگلےمرحلےمیں طلباوطالبات کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم سےمتعلق تربیت فراہم کی جائےگی۔

کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کے زیر صدارت بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرسلیم شہزاداور تمام روئسائے کلیہ جات نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس)کے ذریعے سب سے پہلے اساتذہ کی تربیت کو یقینی بنایاجائے گاجبکہ اگلے مرحلے میں طلباوطالبات کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ایک کمیٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جس میں انچارج مین کمیونیکشن نیٹ ورک ڈاکٹر صادق علی خان،اشفاق خانزادہ،مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم،ڈائریکٹر ڈسٹنس لرننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل جامعہ کراچی جاوید اکرم شامل ہیں۔مذکورہ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرکے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کو منظوری کے لئے پیش کریں گے۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی نے کہا کہ ہمیں اس بات کویقینی بنانا ہے کہ طلباوطالبات کی تعلیم کاسلسلہ اس کی روح کے ساتھ جاری رہے۔ہمارے طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے ہمیں سب سے پہلے اپنی تیاری مکمل کرنی ہے تاکہ ہم اپنے طلبہ کو پوری طرح سے مستفید کرسکیں۔ہم جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہمیں نہایت سوچ سمجھ کرفیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے دوررس نتائج برآمد ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close