Featuredدنیا

بل گیٹس نے کورونا سے لڑنے کے لیے مزید امداد کا اعلان کردیا

واشنگٹن: بل گیٹس نے عالمگیر وبا سے جنگ کے لیے مزید 150 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔

بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت کو امریکی امداد روکنے کے فیصلے پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کروناوائرس سے لڑنے کے لیے مزید 150 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں جب پوری دنیا مہلک وائرس کا مقابلہ کررہی ہے ڈبلیو ایچ او کو امریکی امداد روکنا سمجھ سے بالا تر ہے، ٹرمپ کا یہ فیصلہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے یہ کہہ کر عالمی ادارہ صحت کو عطیات روک دیں کہ وہ اپنی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوچکا ہے۔

بل گیٹس اور میلنڈا کا کہنا تھا کہ مذکورہ امداد دنیا بھر میں وبائی مرض سے لڑنے میں معاون ثابت ہوگی، عطیات کے ذریعے ویکسین کی تیاری، صحت کی بہتری سمیت دیگر طبی آلات کا بندوبست کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت وہ اہم شعبہ ہے جو اس وبا پر قابو اور ختم کرسکتا ہے، ہمیں اس کی مدد کرنے چاہیئے، تمام ممالک کو یک زبان ہوکر وبا کے خلاف لڑنا ہوگا، تب ہی ہم مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close