Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

کورونا کے پیش نظر رواں سال امتحانات نہیں ہوں گے،محکمہ تعلیم

ریاض: محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ تمام طالب علموں کو اگلی کلاسوں میں ترقی کے دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کے فیصلے کا اطلاق ایلیمنٹری، انٹرمیڈیٹ، سیکنڈری سمیت تمام اسکولوں پر ہوگا۔

سعودی محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر رواں سال امتحانات نہیں ہوں گے

رپورٹ کے مطابق تمام کلاسوں کے طالب علموں کو رواں سال امتحان دینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ محکمہ تعلیم نے انہیں اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت تعلیم نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ دوسرے سیمسٹر کو 1441 ہجری کے آخر تک حتم کردیا جائے گا اور پہلے سیمسٹر کے رزلٹ کی بنیاد پر طالب علموں کو دوسرے سیمسٹر کے نمبر دے دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے وضاحت کی کہ پرائیوٹ انٹرنیشنل اسکول اگر چاہیں تو سعودی عرب کے فیصلے کی تائید کرلیں اور اگر وہ نہیں چاہتے تو یہ اُن کا اپنا اختیار ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close