Featuredاسلام آباد

ذخیرہ اندوزی پر3سال قید و جرمانہ

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نےذخیرہ اندوزی کیخلاف سزاؤں کیلئے آرڈیننس کی منظوری دے دی

ذخیرہ اندوزی پر3سال قید، ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50فیصد جرمانہ ہوگا۔

آرڈیننس منظوری کے لئے صدر عارف علوی کو ارسال کیا جائے گا، صدر پاکستان کی منظوری کے بعد ذخیرہ اندوزی کیخلاف سزاؤں کیلئےآرڈیننس کا اجرا ہوگا۔

ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کااطلاق اسلام آباد کی حدود میں ہوگا، ذخیرہ اندوزی پر3سال قید، ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50فیصد جرمانہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان متعدد بار ذخیرہ اندوزوں کو تنبیہ کرتے ہوئے واضح کر چکے ہیں کہ ذخیرہ کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close