Featuredسندھ

عوام جب تک سماجی دوری نہیں اپنائے گی یہ مرض پھیلتا جائے گا

کراچی: تاجروں کو بلا سود قرضے دے دیئے جائیں، مراد علی شاہ کی وفاقی حکومت سے درخواست

مجھے امید ہے عوام اس وبا سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ تعاون کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا وڈیو پیغام ، کل ہم نے 2217 ٹیسٹ کیے،ان ٹیسٹ میں 138 نئے مریض انفیکشن سامنے آئے، مریضوں کی کل تعداد 2355 ہوگئی ہے۔

جان بحق ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے، ساؤتھ اور ایسٹ کے گنجان آبادیوں میں کیسز بڑھنا تشویشناک بات ہے، ٓآج کھارادر، لیاری اور بھار کالونی میں زیادہ کیسز آئے ہیں،ہم کچی آبادیوں میں ٹیسٹ بڑھا رہے ہیں۔

عوام جب تک سماجی دوری نہیں اپنائے گی یہ مرض پھیلتا جائے گا،کل 11 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 592 ہوگئی ہے، تبلیغی جماعتوں کے 477 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، تبلیغی جماعتوں کے 123 افراد کے نتائج آنا باقی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تاجروں سے آج ملاقات ہوئی، تاجروں کو ہم سہولیات دینے کیلئے سفارشات مرتب کررہے ہیں، تاجروں نے بلا سود اور طویل دورانیے کے قرضوں کی درخواست کی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کافی حد تک کم ہوگئی ہیں۔

وفاقی حکومت کو اس میں کافی اسپیس مل گیا ہے جس کا فائدہ نچلی عوام تک جانا چاہیے، تاجروں کو بلا سود قرضے دے دیئے جائیں، مراد علی شاہ کی وفاقی حکومت سے درخواست پہلے سے ہی وفاقی حکومت سے تاجروں کو قرضے ملنا ایک اچھا اقدام ہے، بلاسود اور طویل دورانیے کے قرضوں سے چھوٹے تاجروں کے مسائل حل ہونگے۔

مجھے امید ہے عوام اس وبا سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ تعاون کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close