Featuredاسلام آباد

طویل لاک ڈاؤن سے ملک میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوگا

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتی ۔

پارلیمانی کمیٹی بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، کمیٹی کو طویل دورانیہ پالیسیوں کیلئےتجاویز پیش کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پرصوبوں کے تجربات سےآئندہ کی پالیسی مرتب کرناہوگی ، صحت اور معیشت کے درمیان توازن پیدا کرنا ہوگا ، پاکستان کی معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتی ، طویل لاک ڈاؤن سے ملک میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ کا شکرہے پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کم ہے ، صعنت کار، تاجر برداروی لاک ڈاؤن سے تیزی سےمتاثر ہو رہے ہیں ، غریب طبقہ لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔

رمضان کےحوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال کرنا ہوگا، دینی فرائض کیساتھ صحت، بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے خود اقدامات کرنا ہوں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close