Featuredتجارت

دنیا میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر

نیو یارک : کورونا وائرس کے باعث امریکی خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایک روزمیں امریکی خام تیل کی قیمت40فیصدگرگئی ۔  پاکستان میں اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔

وائرس کی وجہ سے مانگ میں کمی اور اسٹوریج بڑھنے کی وجہ سے امریکی خام تیل کی قیمت 15 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ امریکی بینچ مارک دن کے آغاز پر ایشیائی مارکیٹ میں 19 فیصد تک کم ہوکر امریکی خام تیل 14.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا، جس کے بعد مارکیٹ واپس بہتری کی طرف گئی اور قیمت 15.78 ڈالر فی بیرل پہنچ گیا۔
 
انٹرنیشنل بینچ مارک برینٹ میں 4.1 فیصد تک کمی آئی، جس کے بعد قیمت 26.93ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی تاہم اس میں دوبارہ استحکام آیا اور قیمت 28.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
تیل کی قیمتوں میں حالیہ ہفتوں میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کی وجہ سے کمی آئی ہے۔
 
گزشتہ ماہ اوپیک کے اہم رکن سعودی عرب کی جانب سے نان اوپیک رکن روس کے خلاف قیمت پر جنگ کے آغاز پر تیل کی قیمت تیزی سے نیچے گری تھی۔
 
تاہم رواں ماہ کے آغاز میں ریاض اور ماسکو نے تیل کی پیداوار ایک کروڑ بیرل فی یوم تک کم کرنے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اس تنازع کو ختم کیا تھا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close