Featuredاسلام آباد

حکومت میں رہ کر کوئی غلط کام کررہا ہے تو اس کو سزا ہونی چاہئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی ایسا نہیں جس نے وزارت کا فائدہ اٹھایا ہو

حکومت میں رہ کر کوئی غلط کام کررہا ہے تو اس کو سزا ہونی چاہئے، سب کاروباری افراد کو مافیا کہنا ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ اس وقت غلط ہوگا جب چینی کی کمی ہوگئی ہو، ملک میں چینی کی کمی نہیں ہوئی صرف قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی نے کہا تھا گنے کی پیداوار اس سال متاثر ہونے کا خدشہ ہے، فوڈ سیکیورٹی نے کہا تھا پانی کی وجہ سے گنے کی پروڈکشن کم ہوگی، فوڈ سیکیورٹی نے یہ نہیں کہا کہ چینی کی برآمد نہ کریں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملکی معیشت میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جہاں کرونا کے زیادہ کیسز آرہے ہیں وہاں زیادہ سختی کرنی چاہئے، سب چاہتے ہیں ملک میں ایک فیصلہ ہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے جس علاقے میں زیادہ کیسز ہیں اسے بند کرنا منطقی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کیسز کراچی میں ہوں اور لاڑکانہ کو بند کردیا جائے، جہاں جہاں کیسز ہیں اس علاقے میں سخت لاک ڈاؤن ہونا چاہئے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close