Featuredسندھ

محکموں کے لئے خزانے بند لیکن وزیراعلیٰ ہاؤس کے لئے خزانے کھلے ہیں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کا انوکھا کارنامہ، کورونا وباء کے مشکل دنوں میں وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزئین کیلئے ڈیڑھ کروڑ جاری کر دیئے

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں وزیراعلیٰ سندھ دوہرامعیار برت رہے ہیں، سندھ میں متعدد محکموں کے لئے خزانے بند لیکن وزیراعلیٰ ہاؤس کے لئے خزانے کےدروازے کھلے ہیں۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزین و آرائش کیلئے ڈیڑھ کروڑ جاری کردیئے گئے ۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزین وآرائش کا کام جاری ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزین و آرائش کا کام شفاف طریقے سے کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا انوکھا کارنامہ، کورونا وباء کے مشکل دنوں میں وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزئین کیلئے ڈیڑھ کروڑ جاری کر دیئے

وزیر اعلیٰ سندھ کا انوکھا کارنامہ، کورونا وباء کے مشکل دنوں میں وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزئین کیلئے ڈیڑھ کروڑ جاری کر دیئےمزید تفصیلات جانیئے اس ویڈیو رپورٹ میں#GTVNetwork #GTVNetworkHD #CoronaVirusPakistan

Gepostet von GTV News HD am Donnerstag, 23. April 2020

وزیراعلیٰ سندھ دوہرامعیار برت رہے ہیں، یونین کونسلز کے ماہانہ اخراجات کے دو دولاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، دیگر محکموں کے ترقیاتی فنڈز بھی بند کردیئے گئے ہیں، عوام بھی گھروں میں قید ہیں,زندگی کا پہیہ جام ہے, وزیراعلیٰ بار بار یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کو حکومت کو مالی بحران کا سامنا ہے لیکن وزیراعلیٰ ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے مشکل وقت میں رقم جاری کردی گئی جبکہ مزید رقم بھی جاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close