Featuredسندھ

عوام کورونا سے نہیں بھوک سے مر رہی ہے

کراچی: تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ ڈرامے باز اور بھاشن باز ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں,عوام کورونا سے نہیں بھوک سے مر رہی ہے, سندھ حکومت نے عوام کو راشن کے بجائے صرف بھاشن دیئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے آج کی تاریخ تک ملک بھر میں 54 لاکھ خاندانوں میں 65 ارب روپے تقسیم کئے۔

سندھ کی عوام کو وفاقی حکومت 22 ارب روپے تقسیم کرچکی ہے جبکہ امداد کا مزید سلسلہ بھی جاری ہے،وفاقی حکومت نے عوام کو راشن تقسیم کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔

مراد علی شاہ کو غریب کا احساس ہی نہیں ہے، ان کے مشیروں اور وزیروں کے تو پیٹ بھرے ہوئے ہیں،عوام سے پوچھیں کیا ضرورت ہے،سندھ حکومت نے تو راشن ایسے تقسیم کیا ایک ہاتھ سے دیا دوسرے ہاتھ کو پتا ہی نہ لگا،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور اپنے ووٹرز کا بھی ان کو خیال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سندھ کی عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت مکمل ریلیف فراہم کر رہی ہے،سندھ حکومت نے عوام کو راشن کے بجائے صرف بھاشن دیئے ہیں،وزیر اعلی سندھ کو اپنے پاؤں سے زمین کھستی نظر آہی ہے۔

سندھ کی عوام سراپا احتجاج اور  پوچھ رہی ہے کہ  ووٹ دیا حکومت نے عوام کو کیا دیا؟ پیسے وفاقی حکومت دے رہی ہے ،سینٹرز پر انتظامات کرانا سندھ حکومت کا کام ہے،سندھ میں زیادہ پیپلزپارٹی کے ووٹرز ہیں تو  کیا ثانیہ نشتر آکر لائینیں سیدھی کرائے؟

سندھ حکومت کے عوام کا خیال نہیں ہے سینٹرز پر انتظامات کرانا ان کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ روز قبل ہی ستر ہزار سے زائد کرونا کٹس وفاق نے سندھ کو 19 اپریل کو بھجوائی ہیں،سندھ کے 202 ہسپتالوں میں وفاق نے کورونا سے بچاؤ کا مکمل سامان بھجوایا ہے، اس قبل بھی کٹیں اور سامان دیا ہے پھر بھی سندھ حکومت رونا رو رہی ہے کہ وفاق نے کچھ نہیں کیا،سندھ حکومت چاہتی ہے کہ اربوں روپے ان کو دیئے جائیں تاکہ ہڑپ کر جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close