Featuredسندھ

کراچی اور حیدرآباد میں مقامی سطح پر وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

کراچی : ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نماز جمعہ اور تراویح کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ذمہ داری انسانی زندگی کا تحفظ ہے۔ علماء کا بہت احترام ہے، لیکن انسانی زندگی اور صحت کے معاملے میں ڈاکٹرز کی رائے پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ اور تراویح کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مئی کے آغاز سے ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہوسکتی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مقامی سطح پر وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، نماز جمعہ اور تراویح کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے، اگر ضروری ہوا تو مکمل لاک ڈاؤن بھی کیا جاسکتا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کے لئے سندھ حکومت سختیاں کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close