Featuredدنیا

ہم پُرعزم اور سنجیدہ ہیں تمام کاروائیاں فیصلہ کن ردعمل کے ساتھ ملیں گی

تہران: ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایرانی جنرل نے جوابی کارروائی سے آگاہ کردیا

ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی بحریہ کو خلیج فارس میں امریکی جہازوں کو ہراساں کرنے والی ایرانی کشتیوں کو ’تباہ‘ کرنے کی ہدایت کے بعد واشنگٹن کو ’فیصلہ کن ردعمل‘ سے خبردار کردیا۔
خبررساں ادارے اےایف پی کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ ’ہم امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم قطعی طور پر پُرعزم اور سنجیدہ ہیں اور تمام کاروائیاں فیصلہ کن ردعمل کے ساتھ ملیں گی جو موثر اور تیز تر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اپنے بحری یونٹوں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ (امریکی بحری جہاز اور افواج) کو نشانہ بنائیں اگر وہ ہمارے جہازوں یا جنگی کشتیوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے اور واشنگٹن نے الزام لگایا کہ خلیج میں اس کے بحری جہازوں کو ایرانی جنگی کشتیاں ہراساں کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close