Featuredسندھ

سندھ حکومت نے کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت دئے دی

کراچی : سندھ میں‌ کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالکان کو باقاعدہ انڈر ٹیکنگ دینا ہوگی اور تمام ملازمین کی فہرست، شناختی کارڈ اور رہائشی پتے فراہم کرنے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ آن لائن، شٹر ڈآؤن کاروبار کےلیے ایس او پی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دکاندار اسٹاف کو گلوز، سینیٹائزر فراہم کرنے پابند ہوں گے اور کسی بھی قیمت پر دکان پر کسٹمر کے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف آن لائن آرڈر لیے جائیں گے اور آن لائن کاروبار کا اطلاق 27 اپریل سے تاحکم ثانی ہوگا۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ دکاندار اسٹاف اور ڈیلیوری بوائز کی پیشگی فہرست فراہم کریں گے اور مالکان کو باقاعدہ انڈر ٹیکنگ دینا ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مالکان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کام کے دوران سماجی دوری کا خیال رکھا جائے اور ملازمین کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل ریکارڈ بھی رکھا جائے، اگر کسی ملازم میں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو علاج اس کا ادارہ کرائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ حکومت کو اختیار ہوگا وہ اس دفتر، کارخانے یا ادارے کو بند کر دے جس کے کسی بھی ملازم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close