Featuredدنیا

دنیا بھر میں جزوی طور پرلاک ڈاؤن میں نرمی شروع

اٹلی میں 4مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جائے گی، بھارت نے بھی کچھ اسٹور کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

بیلجیئم نے بتدریج لاک ڈاؤن میں نرمی کا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جس کے تحت 4مئی سے کورونا وائرس کے علاوہ دیگر مریضوں کے بھی ہسپتال میں علاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیلجیئم میں بار اور ریسٹورنٹ کو 8جون سے کھلنے کی اجازت ہو گی البتہ وزیراعظم صوفی ولمس نے خبردار کیا کہ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے نتیجے میں اس فیصلے پر نظرثانی اور لاک ڈاؤن میں توسیع کردی جائے گی۔

سری لنکا میں وبا کے اثرات میں تیزی کے سبب لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی ہے جہاں دو تہائی سے زائد ملک میں ایک ماہ تک دن بھر کرفیو نافذ کیا گیا تھا جسے جزوی طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔

اتوار کو اسپین کے بچے لاک ڈاؤن کے عبد پہلی مرتبہ تازہ ہوا میں کھیل کود سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور 44روزہ لاک ڈاؤن کے بعد انہیں اپنے کسی ایک کھلونے سے کھیلنے کی اجازت ہو گی البتہ وہ دیگر بچوں کے ساتھ مل کر نہیں کھیل سکیں گے۔

اٹلی میں 4مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جائے گی جس کے بعد لاکھوں افراد گھروں سے اپنے دفاتر اور کام ہر جائیں گے اور اسی وجہ سے نرسوں، پولیس اہلکاروں، ٹراسپورٹ ورکرز وغیرہ میں حفاظتی ماسک تقسیم کیے گئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور لاک ڈاؤن کے عمل میں مستقل تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس کی حکومت بھی 11مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیا دے چکی ہے اور وزیر صحت نے مزید تیزی سے ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے قبل صورتحال مکمل طور پر واضح ہو جائے۔

امریکی ریاستوں جیورجیا اور اوکلوہاما میں ریپبلیکن گورنرز نے سیلون اور نائی کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ الاسکا نے سب پر بازی لے جاتے ہوئے وائرس کے خطرے کے باوجود ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے، ریٹیل دکانوں اور دیگر کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم چند علاقوں میں اب بھی لاک ڈاؤن میں سختی برقرار ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سوا ارب سے زائد آبادی کے حامل ملک بھارت نے بھی لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کرتے ہوئے کچھ اسٹور کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارت میں اب تک 775افراد وائرس سے ہلاک اور 20ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے ان اسٹورز کو خصوصی ہدایات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close