Featuredدنیا

کیلیفورنیا کے ساحل سمندر پر لوگوں کا ہجوم ہے

کیلیفورنیا: امریکا میں سماجی دوری اختیار کرنے کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا ہے۔ کورونا وائرس کے باوجود ہزاروں افراد ساحل سمندر پر جمع ہیں۔امریکا میں سماجی دوری اختیار کرنے کو انتہائی غیر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے جانب سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سمندر کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل پر لوگوں کا ہجوم ہے۔

ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل سماجی دوری اختیار کرنا بتایا گیا ہے، جس پر سختی سے عمل کر کے وائرس کے پھیلاؤ کو کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہزار 265 تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close