Featuredسندھ

حکومت نے ماہی گیروں کوشکار کی اجازت دے دی

کراچی: سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے ماہی گیروں کوشکار کی اجازت دی تھی۔

وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلی کے شکار کی اجازت دے دی اور ماہی گیر پورٹس پر جیٹیز استعمال کرسکتے ہیں لیکن انہیں صوبائی حکومتوں کے ایس او پی پر عمل کرناہوگا۔

ایس اوپیز میں سمندر میں جانے سے پہلے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنانا ہوگا، شکارکے بعد مچھلی ہاربر پر نہیں لائی جاسکے گی بلکہ نیلامی کے بعد اسے سیدھا گاڑی میں رکھنا ہوگا، نیلامی میں صرف تین سے پانچ لوگ شرکت کرسکیں گے اور نیلامی کے بعد پانچ لوگ مچھلی گاڑی میں لوڈ کریں گے۔

ہاربر پر آنے والے تمام لوگ سینیٹائزر گیٹ سے ہوکرآئیں گے، ماہی گیر مچھلی اتارنے کے بعد کشتی کو چینل سے ہٹالیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close