Featuredانٹرٹینمنٹ

مشہور ہالی ووڈ جوڑے کا کورونا کیخلاف اہم اقدام

سڈنی : مشہور ہالی ووڈ جوڑے نے موذی وبا سے صحتیابی کے بعد ڈاکٹروں کی مدد کرنے کا اعلان کیا

معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کوویڈ 19 سے مکمل صحتیابی کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن آسٹریلیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

موذی وبا سے صحتیابی کے بعد مشہور ہالی ووڈ جوڑے نے وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے دونوں اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ہینکس نے این پی آر پر انکشاف کیا ہے کہ کوویڈ 19 وائرس کے خلاف ہم دونوں میاں بیوی اپنا خون اور پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ہالی ووڈ اداکار نے کہا کہ صحتیابی کے بعد بہت سارے سوالات ہمارے ذہن میں تھے، جیسے اب ہم کیا کریں؟ ہم کیسے وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں؟

ہم یہ سوچ رہے تھے کہ ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے خون میں جان لیوا وبا سے لڑنے کےلیے اینٹی باڈیز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے ہم نے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن پہلی معروف شخصیت تھے جو مہلک ترین موذی وبا کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close