Featuredسندھ

لاک ڈاؤن کے نام پر اربوں کا راشن کہاں تقسیم ہوا کس کی مدد کی گئی؟

کراچی : حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم سندھ حکومت کی جانب سے اربوں کے راشن کی تقسیم کی تحقیقات کے لیئے پیٹیشن دائر کرینگے۔

لاک ڈاؤن کے نام پر اربوں کا راشن کہاں تقسیم ہوا کس کی مدد کی گئی؟

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایف آئی اے کو دائرہ تحقیقات بڑھانا چاہیے کہ اربوں کا راشن کہاں گیا، وہ بھی پتہ لگایا جائے۔ وزیر اعلی سندھ نے خوف کیوں پھیلایا اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے مکمل انکوائری کرے کہ کون قصور ہے کچھ تو تھا جس کہ وجہ سے اتنا شور مچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے ٹوئیٹس میں ہمارے کپتان اور وفاقی حکومت کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے لوگوں کو اپنے گریبان میں پہلے دیکھنا چاہیے۔ شہر کراچی میں آپ لوگوں پر بہت سے الزامات ہیں۔

عادل شیخ نے مرتضیٰ وہاب کے الزامات پر ردعمل میں کہا ہے کہ مشیر برائے ڈس انفارمیشن مرتضیٰ وہاب نے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر تاجروں کی آڈیو کے بارے میں تحقیقات کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اس کے لئے ہم بھی خط لکھ رہے ہیں اور پٹیشن بھی کریں گے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں۔ سارے معاملے پر جی آئی ٹی بننی چاہییے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی واضح ہوجائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close