Featuredاسلام آباد

پی آئی اے کی تین فضائی میزبان کورونا سے متاثر ہوگئیں

اسلام آباد : پی آئی اے کی تین مزید فضائی میزبان کورونا وائرس کی تصدیق

پی آئی اے کی تین مزید فضائی میزبان کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔ متاثرہ فضائی میزبانوں میں سے ایک کا تعلق پشاور اور باقی دو کا تعلق لاہور سے ہے۔

تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے کی ریلف پرواز پر مانچسٹر گئے اور واپسی پر اسلام آباد پہنچے تھے اور دو روز سے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں تھے۔ قرنطینہ کے دوران کورونا کے ٹیسٹ لئے گئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اتوار کی شب تینوں فضائی میزبانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا کے شکار فضائی میزبانوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close