Featuredاسلام آباد

حکومت کا بیروزگار افراد کی مالی امداد کے لیے پیکیج کا اعلان

اسلام آباد :  وفاقی حکومت نے بیروزگار افراد کے لیئے 75 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا

حماد اظہر نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے امدادی پیکج کا اجرا کررہے ہیں، امدادی پیکیج کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کم آمدنی والے دیہاڑی دار افراد رجسٹریشن کراسکیں گے۔ ‏40 سے 60 لاکھ افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‏یہ پیکج کل منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ‏صعنت، کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق دو پیکج ای سی سی نے منظور کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏وزارت صعنت اور احساس پروگرام مل کر اجرا کریں گے۔ ‏پیکج کے تحت چھوٹے کاروبار کا تین ماہ کا بل حکومت دے گی۔ ‏پیکج کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close