Featuredسندھ

لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، حتمی اعلان کل ہوگا: وزیراعلی

کراچی: کل صدرمملکت کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس ہوگا،سندھ میں لاک ڈاون ختم کرنے کا حتمی اعلان کل ہوگا۔

حتمی اعلان کل سندھ کابینہ سے مشاورت کے بعد صدرمملکت عارف علوی اور وزیرعلی مرادعلی شاہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کریں گے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا ہےکہ اب اکیلے لاک ڈاون کونہیں سنبھال سکتے؟ وزیراعلیٰ نے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ کل صدرمملکت پر واضح کردیں گے کہ سندھ کے لوگوں کو مزید بھوکا نہیں مارسکتے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سخت سیکورٹی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے آج کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس اس میں تمام کاروبار، انٹرسٹی بس سروسز کو قوائد و ضوابط کے تحت کھولے جانے کا ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close