Featuredتجارت

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پمپس سے پٹرول غائب

کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتے ہی کراچی میں پٹرول غائب ہو گیا۔

روزہ دار شہری نئی قیمتوں پر اطلاق کے بعد سے پیٹرول کی تلاش میں نکلے مگر اکثر علاقوں میں پیٹرول نہ مل سکا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پمپس پر ایک بار پھر بحران کی صورت دکھائی دینے لگی۔

کئی علاقوں میں پٹرول نہ ملنے پر پمپ عملے اورشہریوں میں تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے۔ بیشتر پیٹرول پمپس پر مالکان نے پرانے نرخوں پر ہی سیل جاری رکھی ہوئی ہے، جس پر بھی صارفین اور انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close