Featuredدنیا

بھارت میں مسلمانوں کا قتل ریاستی پالیسی بن گیا ہے

نئی دہلی: مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے، لاک ڈاؤن میں مسلمانوں کو بھوک سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھارت میں نسل پرست مودی سرکار نے مسلمانوں کے قتل عام کو ریاستی پالیسی بنادیا ہے ۔

بھارت میں نسل پرستی عروج پر، مساجد میں اذان دینے سے روک دیا گیا ، مدھیہ پردیش میں مشتعل ہجوم  مساجد سے اذان بند کروانے کے لئے پہنچ گیا، ہجوم نے امام مسجد اور موذن کو گالیاں دیں اور مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی بھی دی۔

گجرات کے اسپتالوں نے مسلمانوں کو علاج فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ نسلی بنیادوں پر مسلمانوں کے قتل عام پر عرب ممالک میں بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں۔

بہار میں لاک ڈاؤن میں مسلمانوں کو بھوک سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو راشن نہیں دیا جارہا ہے۔

اترپردیش میں انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے حاملہ مسلمان خواتین کو بھی معاف نہیں کیا گیا۔ اسپتال جانے والی خاتون کو رکشے سے اتار کر واپس گھر بھیج دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close