Featuredانٹرٹینمنٹ

کورونا وبا کی اعصاب شکن جنگ میں طبی عملہ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے

 عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے طبی عملے کے نام محبت نامہ لکھ دیا۔

لیڈی گاگا نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے کے نام پیار بھرا خط لکھ کر خراج تحسین پیش کیا اور اسے براہ راست ٹی وی پروگرام میں پڑھ کر بھی سنایا

لیڈی گاگا نے ساتھی گلوکاروں کے ہمراہ ٹیلی وژن پر طبی عملے کی خدمات کو سراہنے اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق میوزیکل پروگرام میں شرکت کی اور طبی عملے کے نام لکھے گئے اپنے لو لیٹر کو پڑھ کر سنایا اور کچھ سطریں گنگنائی بھی۔
خط میں تحریر تھا کہ طبی عملے نے اپنی جانفشانی سے میرا دل جیت لیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔
طبی عملہ میرے ان الفاظ کو میری جانب سے ایک لولیٹر سمجھیں۔

کورونا وائرس وبا کی اعصاب شکن جنگ میں طبی عملہ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا بھر میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور منفرد طریقوں کو اپناتے ہوئے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close