Featuredپنجاب

شیخ رشید جیسے سیاسی گیدڑ ہی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ٹارزن سمجھ سکتے ہیں

لاہور : نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاسی گیدڑ ہی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ٹارزن سمجھ سکتے ہیں، نیب کے کہنے پر شہباز شریف کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

شیدا ٹلی نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز کو جیل سے ڈرانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ شیدا ٹلی اپنی وزارت اور دو سال میں 100 مسافروں کے قتل کا جواب دے۔

رانا ثناءاللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑحکومتی مشینری استعمال کرکے شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے، انہیں کورونا کی کوئی فکر نہیں ہے۔

شہبازشریف عوام کو کرپٹ، جھوٹے، نالائق، نااہل اور آٹا چینی چوروں سے بچانے آیا ہے۔ پوری کی پوری حکومت شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے۔ شہبازشریف کے لندن سے لوٹنے کے بعد سے حکومت کے ستارے گردش میں آگئے ہیں۔

شہباز شریف کی اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں، اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ہے۔ شیخ رشید جیسے سیاسی شیطان کے مقدر میں رمضان کے مہینے میں بھی سچ بولنا نہیں ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close