Featuredپنجاب

حکومت پنجاب نے وفاق کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بارے میں سفارشات پیش کر دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مزدور کے مسائل کا ادراک ہے کاروبار اور صنعتوں کو کھولا جائے گا

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب وفاقی حکومت کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بارے میں سفارشات پیش کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدور کے مسائل کا ادراک ہے کاروبار اور صنعتوں کو کھولا جائے گا، ضلعی انتظامیہ، ا نجمن تاجران، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کومتعلقہ صوبائی حکومتو ں سے رابطہ کر کے ائیرپورٹ سے ہی ان کے صوبوں میں بھیج دیا جائے گا۔ مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹ 48 گھنٹوں میں آجائے گی اور نیگیٹیو آنے کی صورت میں گھر بھیج دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ابھی تک 28 لاکھ خاندانوں میں 34 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور امداد کا سلسلہ جارہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے 6859 مریض ہیں جن میں سے 115 افراد کا انتقال ہوچکا ہے اور 2ہزار 206 مریض صحت یاب ہو کے گھروں کو جا چکے ہیں جب کہ صوبے میں 90 ہزار افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی 8 لیب فعال ہیں، 60 کروڑ روپے کی لاگت سے لیول تھری لیب تیارکی جارہی ہیں، 6 اضلاع سے اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کردیا ہے اور کل سے یومیہ 6 ہزار ٹیسٹ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close