Featuredپنجاب

نیب نے پھر شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور: نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں کل پھر طلب کر لیا

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈز شہباز شریف کو 4 مئی دن 12 بجے طلب کر لیا، نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو وراثت میں موصول ہونے والی جائداد کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں جس کے مطابق شہباز شریف سے 1998 سے 2018کے دوران فیملی کے اثاثے 367 ملین سے بڑھ کر 549 بلین ہونے پر ان سے پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سے بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے، نیب کا کہنا ہے کہ 2005 سے 2007 کے دوران بارکلے بینک سے لئے جانے والے قرض کی تفصیلات سمیت فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

2008 سے 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات فراہم کرنے کیساتھ نیب نے سابق وزیراعلی سے ماڈل ٹاؤن 96 ایچ میں وزیر اعلی کیمپ ہاؤس سے متعلق بھی سوال کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کو گزشتہ ماہ بھی دو بار طلب کیا جا چکا ہے تا ہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close