More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتجارت

شہر قائد کے تاجروں نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی : کراچی میں تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے نیا اتحاد تشکیل دے دیا

نئے اتحاد سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے اتفاق رائے اور مطالبے کے تحت پندرہ رمضان سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا

تاجروں کے نئے اتحاد کا پہلا اجلاس صدر کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں رکھا گیا، اجلاس میں تمام اضلاع سے تاجروں کی مختلف تنظیموں الائنس اور ایسوسی ایشن نے شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تاجروں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تاجروں کو یقین دھانی کرائی کہ مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پی فوری تیار کر لی جائیں گی۔

تاجر رہنما رضوان عرفان نے حکومت سے پندرہ رمضان تک مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ کوئی تصادم نہیں ۔

جمیل پراچیہ کہا کہنا تھا کہ تاجر خودکشیاں کر رہے ہیں مزید خودکشیاں ہوئی تو مقدمات وزیراعلیٰ ہاؤس کے خلاف درج کروائیں گے

ایم کیوایم پاکستان نے تاجر برادری کے مطالبات کی حمایت کردی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ تاجر برادری اپنی ایس او پی خود بنا کر فوری اپنے کاروبار کو بحال کرے، لاک ڈاون کا کھیل بہت ہوا، اب اس شہر کو کھلنا ہے، ملکی معیشت کو زندہ رکھنے کے لئے کراچی میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کا بحال ہونا بے حد ضروری ہے۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close