Featuredسندھ

لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو تنخواہیں د ئنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے

کراچی : سندھ حکومت کے خلاف مزید تین کمپنیوں نے عدالت سے رجوع کرلیا

لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو تنخواہیں د ئنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے

کمپنیوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار مکمل طور پر بند ہے۔

کمپنیوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین کو ملازمت نہ نکالنے اور تنخواہیں جاری کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سندھ حکومت غیر قانونی کام کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ سندھ حکومت کے اقدامات اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

ہائی کورٹ نے کمپنیوں کی درخواست پر سندھ حکومت اور دیگر سے 6 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، محکمہ داخلہ، سیکرٹری لیبر اور دیگر سے 6 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close