Featuredاسلام آباد

مودی کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے ہمیں تیار رہنا ہوگا

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مودی بہت مستی میں گھوم رہا ہے اسے پاکستان کے ساتھ مستی کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں لیکن مودی کو پاک فوج کی طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔

انہوں نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی روز پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، 2 ماہ میں چھوٹی موٹی جھڑپ دیکھ رہا ہوں، عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے، ہمیں تیار رہنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے مسلمان کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر جاگ رہے ہیں لیکن اگر بھارت میں مسلمان جاگ گئے تو پھر انڈیا کی خیر نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close