Featuredپنجاب

ٹرین آپریشن بحالی کیلئے تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوشش تھی کہ 10 مئی سے ٹرین سروس بحال کر دیں

ٹرین آپریشن بحالی کیلئے تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے، خواہش تھی کہ عید سے قبل غریب کی سواری ٹرین سروس بحال کی جائے۔

عمران خان نے جمہوری پرائم منسٹر ہوتے ہوئے صوبوں کے فیصلوں کو تسلیم کیا تاہم وزیراعظم ٹرین آپریشن کی بحالی پر غور کیلئے 3دن مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے لیکن ریلوے، انٹرا سٹی بسز، پبلک ٹرانسپورٹ، علاقائی فضائی آپریشن اور اسکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوام، علما اور تاجروں نے جس طرح لاک ڈاؤن میں حکومت کا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close