Featuredسندھ

گورنرسندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، ، عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دوسرا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میری توقعات کے برخلاف ایک بار پھر میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اللہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی طاقت اور ہمت دے، عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کردی ، میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا تھا جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close