Featuredبلوچستان

بلوچستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے میجراور 5 سپاہی شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، میجر ندیم اور 5 سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میجر ندیم اور 5 سپاہی شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق دیسی ساختہ بارودی مواد سے فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close