Featuredدنیا

بھارتی اور چینی افواج کے درمیان سکم بارڈر پر جھڑپ

نئی دلی: سکم بارڈر پر  بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوئی جب وہ سرحد پر گشت کر رہے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جھڑپ میں دونوں اطراف کے 150 فوجی شامل تھے جن میں 11 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 4 بھارتی اور 7 چینی فوجی شامل ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے اپنے ایک بیان میں اس جھڑپ کا ذمہ دار دونوں افواج کے جوانوں کو قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افواج کی جانب سے جارحانہ رویہ اپنایا گیا جس کی وجہ سے فوجیوں کو معمولی زخم آئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close