Featuredاسلام آباد

قومی اسمبلی اجلاس اراکین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اراکین اسمبلی کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، اراکین سینی ٹائزر گیٹ سے گزر کر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 5 پر تھرمامیٹر اور سینی ٹائزنگ گیٹ بھی نصب کر دیے گئے ہیں، اجلاس کور کرنے والے میڈیا نمائندوں کا بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، میڈیا نمائندگان اور ملازمین کا داخلہ گیٹ نمبر 5 سے ہوگا۔

میڈیا نمائندوں کا کورونا ٹیسٹ پارلیمنٹ ہاؤس کی ڈسپنسری میں ہوگا، ہر ادارے سے صرف ایک رپورٹر کو اجلاس کور کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی کیمروں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

اراکین کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ گیٹ نمبر ایک سے ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی صرف 2 گھنٹے پر مشتمل ہوگی، آج پہلے دن صرف کورونا کی صورت حال اور حکومتی اقدامات پر بحث ہوگی۔

اجلاس کور کرنے والے میڈیا نمائندوں کا بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار ، ہر ادارے سے ایک رپورٹر کو اجازت ہوگی

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close