Featuredسندھ

اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی

لاک ڈاؤن میں اندرون و بیرون ملک پروازیں بھی بندش کا شکار ہیں، خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی، سی اے اے نے بین الاقوامی فضائی آپریشن میں 15 مئی جب کہ اندرون ملک آپریشن میں 13 مئی تک توسیع کا نوٹم جاری کیا تھا تاہم اب علاقائی پروازوں کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین سروس اور فضائی آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close