Featuredسندھ

پاکستان میں مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی: پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 737 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 16 اموات ہوئیں، یہ اموات 24 گھنٹے کے دورانیے میں سب سے زیادہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 4223 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13341 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 16افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 606 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 2835 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 10272 ہے، 8840 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،919 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں 513 مریض ہیں،اب تک 2835 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 737 ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close