More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

چھوٹےمیاں نے پنجاب لوٹ کرکھربوں کی کرپشن کی ، مرادسعید

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : مرادسعید کا کہنا ہے کہ بڑے میاں تو قطری خط لیکر آئے چھوٹے میاں خدا جانے کیا ایجاد کرتے ہیں

وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ شہزاداکبرنےکمال یہ کیا ہے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی قوم کےسامنےرکھ دی ہیں، چھوٹے میاں کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی ، بڑے میاں تو قطری خط لیکر آئے چھوٹے خدا جانے کیا ایجاد کرتے ہیں۔

مرادسعید نے شہباز شریف کی کرپشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس دیکھ چکی ہے، ثبوت دکھائے گئے چھوٹےمیاں نے پنجاب لوٹ کرکھربوں کی کرپشن کی اور بڑے میاں کی منی لانڈرنگ کا مرکزی کردار انکے سمدھی تھے، بڑے میاں نے سمدھی کے ذریعے آف شور کمپنیوں کا جال بچھایا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کی چھوٹےمیاں نےعوام کاپیسہ بیٹوں کےدوستوں کےذریعےٹھکانے لگانےکی کوشش کی، کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے والوں کو وزیراعلیٰ کے دفتر میں سرکاری نوکربناکربٹھایاگیا، یہ کارندے سرکاری گاڑیوں،پروٹوکول میں لوٹ مار کا پیسہ ذاتی رہائشگاہ تک پہنچاتے تھے۔

چھوٹے میاں کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی ، اس پیسے سے چھوٹے میاں بیگمات کیلئے تحائف خریدا کرتے تھے، پکڑے جانےپر چھوٹے میاں کہتے ہیں میں بیٹوں یا بیگمات کاجوابدہ نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذرائع آمدن کا پوچھا تو کہنے لگے 10،8بھینسیں ہیں جن کا دودھ بیچ کر گزر بسر کرتاہوں، بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کیلئےبھاگ جاناکسی طورممکن نہیں، رسیدیں بڑے میاں کو ملیں نہ چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں، بڑے میاں تو قطری خط لیکر آئے چھوٹے خدا جانے کیا ایجاد کرتے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close