Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کا دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد : دیامر بھاشا ڈیم کے خلاف دشمن کے تمام پروپیگنڈے ناکام ہوگئے، وزیراعظم کا دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کے اعلان نے دشمن کے تمام منصوبوں خاک میں ملادیا۔
دیامر بھاشا ڈیم کے خلاف دشمن کے تمام پروپیگنڈے ناکام ہوگئے، ڈیم سے سولہ ہزار پانچ سو افراد کو روزگار ملے گا چار ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

دیامر بھاشا ڈیم پر چار دہائیوں بعد کام کا آغازہوگیا ، دیامر بھاشا ڈیم ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

دیامربھاشاڈیم کی تعمیر سے بارہ لاکھ ایکڑ سے زائد زمین زیرکاشت آئے گی، جس میں سب سے زیادہ سندھ کی زمین پر کاشت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلہ ڈیم کی معیاد میں پینتیس سال کا اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ ملک کے کئی شہروں کوسیلاب سے بچایا جاسکے گا، چین بھی دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراضات کو مسترد کرچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close