Featuredسندھ

کاروباری بدحالی کے سبب تاجر نے خودکشی کرلی

کراچی: ‌ صدر میں اسٹار سٹی مال کے قریب دکاندار نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

کراچی کے علاقے صدر میں‌ اسٹار سٹی مال کے قریب بلڈنگ سے گر کر دکاندار جاں‌ بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے دکاندار عابد کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تھا، عینی شاہدین کے مطابق دکاندار خود بالائی منزل تک پہنچا اور اس نے چپل اتار کر چھلانگ لگائی.

ذرائع کا کہنا کہ مرحوم دکاندار کی بلڈنگ کے سیکنڈ‌ فلور پر دکان تھی، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عابد کو کوئی گھریلو پریشانی نہیں‌ تھی، عابد کو نہ ہی کوئی کاروباری پریشانی تھی.

صدر الیکٹرونکس ڈیلر رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ کاروباری بدحالی کے سبب تاجر نے خودکشی کی، تاجر صوبائی اور وفاق حکومت کے سیاسی دنگل کے بھینٹ چڑھنے لگے۔

مارکیٹس بند ہونے کے سبب تاجر برادری سب سے زیادہ نقصان برداشت کررہی ہے اور چھوٹے تاجر زیادہ پریشان ہیں جبکہ متعدد مارکیٹوں میں سیلز مینوں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اب لاک ڈاؤن میں نرمی تو کردی گئی ہے لیکن مارکیٹس شام 5 بجے کے بعد کردی جاتی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close