Featuredدنیا

فلسطینیوں کو ریفرنڈم کا حق ملنے تک جامع جدوجہد جاری رکھنا ہوگی: آیت اللہ علی خامنہ ای

تہران : اسلامی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدے اور منطق پر نہیں چل سکتی ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای  فلسطینیوں کو ریفرنڈم کا حق ملنے تک جامع جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ نیتن یاہو جیسے لوگوں کو نکالنا اسرائیل کو ختم کرنے کے مترادف ہے جو ہو کر رہے گا۔

اسلامی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے سیاسی، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چاہیے، فلسطینیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ انہیں کیسا سیاسی نظام اپنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت توسیع پسندانہ عزائم رکھتی ہے، وہ مزیدعلاقوں پر قبضہ کرے گی، صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی معاہدے اور منطق پر نہیں چلتی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ریفرنڈم کا حق ملنے تک جامع جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ نیتن یاہو جیسے لوگوں کو نکالنا اسرائیل کو ختم کرنے کے مترادف ہے جو ہو کر رہے گا۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ یہودیوں کے خلاف نہیں لیکن نیتن یاہو جیسے لوگوں کو باہر نکالنا ہوگا، حقیقی فلسطینیوں اور بیرون ممالک آباد فلسطینیوں کو حکومت منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close