Featuredپنجاب

طیارہ حادثے پر پوری قوم سوگوار ہے، اللہ سوگوارخاندانوں کو ہمت دے

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے باعث ملک میں عید سادگی سے منائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ حادثےپرپوری قوم سوگوار ہے، ہرپاکستانی شہدا کے ورثا کے غم  میں شریک ہے، اللہ سوگوارخاندانوں کوصدمہ برداشت کرنےکی ہمت دے۔

سانحےکےباعث ملک میں عیدسادگی سےمنائی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پرانتظامیہ متاثرین کوہر ممکن سہولت دے رہی ہے، متاثرہ گھروں کےرہائشیوں کومتبادل مقامات پرمنتقل کیاجارہاہے، حکومت تمام متاثرین کےنقصانات کا ازالہ کرے گی۔

گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close