Featuredسندھ

عید الفطر تمام مسلمانوں کو مبارک ہو

کراچی : پاکستان ویوز اپنے تمام سامعین ، ناظرین اور چاہنے والوں کی خدمت میں عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہے

عید کا دن ہماری فطرت کی طرف پلٹانے کا دن ہے، انسانی اقدار کو اجاگر کرنے کا دن ہے، ہمارے ارد گرد بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو ہماری توجہ کے مستحق ہیں، جنہیں ہمارے لوٹنے کا انتظار ہے، جو اپنی غیرت کے باعث کسی سے گلہ تک نہیں کرتے۔

ہمارے اردگرد پوری دنیا میں درد کی ایک زنجیر پھیلی ہوئی ہے، بہت بڑی تعداد میں غریب ونادار اور یتیم بچے، بیوائیں اور نادار لوگ دروازوں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

آیئے ہم سب ان غریب ونادار اور یتیم بچوں اور بیواوں کی طرف لوٹنے کا عہد کریں، جنہیں ہم بھول چکے ہیں اور ان میں سے بعض کا حال پوچھنا بھی ہم ضروری نہیں سمجھتے۔

سانحے کراچی پی آئی اے کے باعث ملک میں عید سادگی سےمنائی جائے گی، طیارہ حادثے پرپوری قوم سوگوار ہے،ہرپاکستانی ورثا کے غم میں شریک ہے، اللہ سوگوارخاندانوں کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close