Featuredدنیا

سماجی خدمات میں خود کو وقف کرنے والی سعودی شہزادی

ریاض : سعوددی شہزادی ہند بن عبدالرحمان آل سعود نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

اقوام متحدہ کی زیرنگرانی علاقائی نیٹ ورک برائے سماجی دوری نے سعوددی شہزادی ہند بن عبدالرحمان کو سفیرِ سماجی ذمہ داری منتخب کرلیا۔

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی عالمی معاہدے کے ایک رکن علاقائی نیٹ ورک برائے سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) نے سعودی شہزادی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اپنا سفیر بنالیا ہے۔

اس موقع پر شہزادی ہند کا کہنا تھا کہ مذکورہ نیٹ ورک کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے اہم کردار ادا کرنے پر مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

شہزادی ہند نے میڈیا کو بتایا کہ اس مہم کے دوران مختلف نشریاتی اداروں کے ذریعے عوام میں مفید معلومات فراہم کی گئی تاکہ وائرس کا پھیلاؤ یقینی طور پر روکا جاسکے۔

سماجی خدمات کی خاطر خود کو وقف کرنے والی سعودی شہزادی نے خواتین و جوانوں کے ساتھ ملکر اس وبا کے خلاف رضاکارانہ طور پر حکومت کا ساتھ دیا اور وہ اس مہم کو انسانی خدمت کا بہترین ذریعہ سمجھتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close