Featuredپنجاب

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار

لاہور: مریم اورنگزیب نے حکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

‎آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کا اعلان کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو عوامی ایشوز پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‎ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے

‎بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے، طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں ہیں، طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں ، ‎کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن صورتحال سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی موجود نہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن ئے کہا کہ پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس جاری لیکن احتساب خود سے شروع کرنے والے وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں، ‎23 خفیہ بینک اکاؤنٹس برآمد ہوگئے،بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے، دس ارب درخت لگا دیئے ہیں لیکن لیکن زمین پر یہ درخت لاپتہ ہیں، خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کو سات سال سے تالا لگا کر عمران صاحب لا پتہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close