More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredانٹرٹینمنٹ

وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے کی کوشش کررہی تھی : آمنہ عثمان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ عثمان سامنے آگئی

آمنہ عثمان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خاتون آمنہ کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے کی کوشش کررہی تھی

آمنہ نے کہا کہ میرے خاوند عثمان کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے، حسان نیاز صرف پیسے لینے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں، انہوں نے ہم سے رابطہ بھی کیا کہ لڑکیوں کو پیسے دیے جائیں، حسان نیاز صرف پیسے لینے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔

آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کسی کے گھر میں گھس کر یہ کام کیا حالانکہ یہ سب غلط ہے۔ وہ میرے شوہر عثمان کا ہی دوسرا گھر ہے اور میں اسکے پیچھے ہی وہاں گئی تھی۔

آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ حسان نیازی نے ہم سے رابطہ بھی کیا کہ لڑکیوں کو پیسے دیے جائیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوںکہ ہم حق پر ہیں۔

آمنہ نے کہا کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے کی کوشش کررہی تھی اور میں نے اسے اس سے قبل کئی بار منع بھی کیا تھا میرا 11سال کا بیٹا ہے اور میں نے عثمان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ اصل غلطی اسکی ہے اور اگر کوئی اصل مجرم ہے تو وہ عثمان ہے۔

آمنہ نے کہا کہ جب میں وہاں پہنچی تو وہ لڑکیاں کہتیں کہ وہ اعتکاف سے اٹھی ہیں، یہ کون سا اعتکاف تھا کہ وہ 10بجے اعتکاف سے اٹھیں اور 11بجے وہاں کوکین کی لائنیں اور شراب چل رہی تھی۔

اس سے قبل کچھ ویڈیو سامنے آئی تھیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2خواتین اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہوئیں اور انہوں نے لڑکیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے۔

عظمیٰ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

 

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close