Featuredسندھ

تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے کروڑوں روپے برآمد

کراچی: پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے کروڑوں روپے برآمد

گر کرتباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے 3کروڑ روپے برآمد ، غیرقانونی رقم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

ملبے سے ملنے والی رقم رینجرز نے پی آئی اےحکام کے حوالے کر دی ہے، ایس اوپی کے تحت اتنی بڑی رقم سامان میں جمع نہیں کرائی جاسکتی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ رقم برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملبے سے ملنے والی رقم ہمارے پاس محفوظ ہےاور اس کی قانونی ترسیل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں میں کرنسی ساتھ لے جانے لیے قواعد و ضوابط اور حد مقرر ہے تاہم علاقائی پروازوں میں رقوم کی منتقلی کے سخت ایس او پیز وضع نہیں ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بیشتر کرنسی ایکسچینجر رقم ساتھ لے جانے کے لیے پی آئی اے کو مطلع کرتے ہیں جس کے بعد انہیں رقم لیگیج میں رکھنے سے منع کر دیا جاتا ہے اور ایک اضافی ٹکٹ خرید کر وہ دستی سامان میں رقم ساتھ رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close