More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکوں کیخلاف تھی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو زرداریوں، گیلانیوں اور شریفوں نے لوٹا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کیخلاف تھی، راجہ ظفرالحق، گوہر ایوب اور میں نے ایٹمی دھماکے کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے ملک سے  باہر جانا پڑا ، ملک کو زرداریوں، گیلانیوں اور شریفوں نے لوٹا ہے، پاکستان کاخون چوسنے والوں کومعاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا ساتھی ہوں،تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، آج بھی یقین رکھتاہوں کہ کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیاجائے گا، اگلے 90دن ملکی سیاست کے لیے بہت اہم ہیں، وزیراعظم عمران خان چینی اور آٹا چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ10دن میں ایس اوپیز کےمطابق مسافر بٹھانے پر5کروڑ کا نقصان ہوا، امتحان کی اس مشکل گھڑی میں ریلوے کا ساتھ دینے پر صحافی برادری کاشکر گزار ہوں، چاروں صوبوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ریلوے سے تعاون کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close